29 جولائی، 2022، 1:54 PM

فسلطینی عوام کی حمایت کے لئےعالمی تحریک:

الجزائر کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کا اسرائیل کا دورہ کرنے سے انکار

الجزائر کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کا اسرائیل کا دورہ کرنے سے انکار

فسلطینی عوام کی حمایت کے لئے اٹھنے والی عالمی تحریک کے تسلسل میں الجزائر کے ایک قومی فٹبال کھلاڑی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میں الجزائر کے ایک فٹبال کھلاڑی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ الجزائر کی قومی فٹبال کی ٹیم کے کھلاڑی احمد توبہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور قدس پر قابض صہیونی رجیم کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت کا اظہار کرنے کے لئے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے معذرت کرلی اور ایک صہیونی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق فلسطین کے حمایتی حلقوں نے الجزائری کھلاڑی کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ در عین حال وسیع پیمانے پر صہیونی کے غضب و غصے کا باعث بھی بنا ہے۔ 

الجزائر فلسطین کی حمایت اور صہیونی رجیم سے تعلقات کی بحالی کی مخالفت میں پیشقدمی کرنے والے عرب ملکوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ سال الجزائر کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ایتھوپیا کے دوران صہیونی رجیم کی افریقی یونین میں بطور نگراں رکنیت ختم کرنے کے معاملے کو بھی اٹھا یا تھا۔

News ID 1911749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha